ملک کے حالات دن بدن ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں جن کو درست کرنے کے بجائے کرسی بچانے پر تمام تر توانائیاں خرچ کی جارہی ہیں۔الٰہی بخش سومرو ،وردی میں رہتے ہوئے کاغذات نامزدگی بھی داخل کرنا ممکن نہیں ہوں گے کیونکہ عدالتیں چونکا دینے والے فیصلے کررہی ہیں۔خصوصی بات چیت

جمعرات 9 نومبر 2006 17:24

جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے کہا ہے کہ بے اختیار اسمبلی کے 4سال مکمل ہونے کو تاریخی قرار دینے والوں کو یہ بھی دیکھ لینا چاہئے کہ یہ وردی کی سایہ تلے مکمل ہوئے وردی کی طاقت کے بغیر ممکن نہ تھا ۔ 4سالہ کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو صفر نظر آتی ہے اس کو نظر انداز کرکے ون مین شو جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صدارت کی معیاد سے قبل اسمبلیوں کی معیاد ختم ہوجائے گی اور وردی میں رہتے ہوئے کاغذات نامزدگی بھی داخل کرنا ممکن نہیں ہوں گے کیونکہ عدالتیں چونکا دینے والے فیصلے کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں جن کو درست کرنے کے بجائے کرسی بچانے پر تمام تر توانائیاں خرچ کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بے نظیر امریکا کے توس سے اقتدار چاہتی ہیں اس سلسلہ میں حکومت اور ان کی مابین رابطے ہیں جس سے جتنا چاہے انکار کریں مگر ٹھوس شہادتوں کو ٹھکرانہیں سکتی ۔ انٹر پول کو گرفتاری کے لئے جاری ریڈ نوٹسز کی واپسی اور سوئز عدالت میں شنوائی پر بغیر کسی کارروائی کے موخر کرنے کے پس پشت کون سے عوامل ہیں ۔ اس طرح حکمراں نواز لیگ کو شہباز شریف کے ساتھ قبول کرنے کو تیار ہیں ۔

بے نظیر اور میاں نواز شریف کی راہیں جلد الگ ہوجائیں گی کیونکہ نواز شریف ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنا کر حکومت کے خلاف متحدہ جدوجہد کے خواہاں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ایسا کرنے کو تیار نظر نہیں آتی ۔ متحدہ مجلس عمل پرویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب کرانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :