دبئی کی کمپنیاں دنیا کے کسی بھی حصے سے زیادہ پاکستان میں نئے منصوبے شروع کررہی ہیں

جمعہ 10 نومبر 2006 15:34

دبئی کی کمپنیاں دنیا کے کسی بھی حصے سے زیادہ پاکستان میں نئے منصوبے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) دبئی کی کمپنیاں پاکستان میں تجارت کے لئے سازگار ماحول کے باعث دنیا کے کسی بھی حصے سے زیادہ پاکستان میں نئے منصوبے شروع کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2001-02ء میں متحدہ عرب امارات (UAE) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری تقریبا ایک کروڑ 73 لاکھ امریکی ڈالرز تھی لیکن نجکاری کے شعبے میں اصلاحات کے لئے متاثر کن کوششوں کے باعث دبئی کی کمپنیوں کے لئے پاکستان کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگیا، رپورٹ کے تحت پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص کے علاوہ عمار نے کراچی اور اسلام آباد میں پراپرٹی کے 4 منصوبوں میں ساڑھے 20 ارب ڈالر سے زائد قیمتی سرمایہ لگانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ایک اور کمپنی ٹمٹ لیس نے بھی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں 19 تا 20 ارب ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں نہ صرف اپنے سرمائے کو محفوظ سمجھتی ہیں بلکہ ان کا خیال ہے کہ پاکستان میں منافع نسبتا زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :