درگئی خود کش حملہ آور کا ساتھی واقعہ کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوا

جمعہ 10 نومبر 2006 21:30

درگئی خود کش حملہ آور کا ساتھی واقعہ کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ..
درگئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2006ء) سانحہ درگئی میں خود کش حملہ آور کا ساتھی دھماکہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے افرا تفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوا تفصیلات کے مطابق سانحہ درگئی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ میں شدید افرا تفری پیدا ہونے کی وجہ سے مبینہ دہشت گرد کا دوسرا ساتھی جو دھماکہ کی جگہ سے بھاگ رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا انٹینا اور ایک ریموٹ تھا درگئی گاؤں سے ہوتا ہوا مہاجر کیمپ کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوا بھاگنے کے دوران کئی لوگوں نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ خود کو اڑانے کی دھمکی دے کر جان چھڑاتا رہا مقامی لوگوں نے اس پر فائرنگ بھی کی جس سے زخمی بھی ہوا ۔

(جاری ہے)

گنے کے کھیتوں میں موجود خون کے چھینٹوں سے سراغ رساں کتے روانہ کئے گئے جو تقریبا دس میٹر کا فاصلہ طے کر کے سڑک کے کنارے رک جاتے تھے جس سے موجودہ سرچ آپریشن والوں نے وہاں سے خود کش حملہ آور کے ساتھی کو گاڑی میں فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے مذکورہ خود کش حملہ آور آسانی سے گرفتار کیا جاسکتا تھا مگر سیکیورٹی فورسز نے ایک گھنٹہ تاخیر سے ان کا پیچھاشروع کیا جس سے اس کو فرار ہونے کا پورا موقع مل گیا تاہم حکومتی اداروں کو عینی شاہدین کے بیانات اور اس کا حلیہ بتا کر اس کو پکڑنے والوں کیلئے فوری طورپر بھاری انعام کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ اس قیامت صغری کو برپا کرنے والوں کو بے نقاب کر کے اس کو عبرتناک سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :