زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برفباری، مقامی افراد کو شدید ترین مشکلات کا سامنا

اتوار 12 نومبر 2006 13:41

زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برفباری، مقامی افراد کو شدید ترین مشکلات ..
مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12نومبر2006 ) آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں مظفر آباد ، باغ، راولاکوٹ اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ بارش کے باعث ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔ بارش کی وجہ سے آزادکشمیر کی مرکزی شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے ۔

حالیہ بارشوں سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے متاثرین کی خیموں بستیوں اور شلٹروں کے اندر پانی داخل ہونے سے خیموں بستیوں میں مقیم متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دیہی علاقوں میں خیمے پرانے ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر خیمے زمین بوس ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پرانے خیموں میں پانی داخل ہونے سے متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، مظفر آباد میں قائم خیمہ بستیوں ، نٹول کیمپ ، سنگڑی میرا کیمپ ، تھیوی کیمپ ، عید گاہ کیمپ سمیت کئی دوسرے متاثرین کے کیمپوں میں پانی داخل ہونے اور شدید سردی میں لکڑی  کوئلہ نہ ہونے کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

آزاد کشمیر کی دیگر شاہراؤں میں لیسوا بائی پاس ، کہوڑی بائی پاس ، پیر چناسی روڈ اور متعدد رابطہسڑکیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :