یورپی یونین کی جانب سے مائیکرو سوفٹ کو ونڈوز سسٹم کی وضاحت اور اجارہ داری کی پالیسیاں ختم کرنے کے لئے نوٹس

بدھ 15 نومبر 2006 13:35

یورپی یونین کی جانب سے مائیکرو سوفٹ کو ونڈوز سسٹم کی وضاحت اور اجارہ ..
برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) یورپی یونین نے سوفٹ ویئر جائنٹ مائیکرو سوفٹ کو خبردار کیا ہے کہ ادارہ سسٹم آپریٹنگ کے معاملات کو درست کرے ورنہ جرمانہ بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے کمشنر کیجانب سے جاری کردہ بیان میں مائیکرو سوفٹ کو آٹھ دن کا وقت دیتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر ادارے نے معاملات درست نہ کئے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

یورپی یونین کا الزام ہے کہ مائیکرو سوفٹ کی پالیسیوں‌کی بنا پر دیگر کمپنیوں‌کو مسابقت میں‌مشکلات کا سامنا ہے۔اور مائیکرو سوفٹ کی طرف سے یورپی یونین کو درکار سو فیصد معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔ مارچ دو ہزار چار میں یورپی یونین مائیکرو سوفٹ کے ونڈوزآپریٹنگ سسٹم پر تریسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کا ریکارڈ جرمانہ عائد کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :