دو بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت

بدھ 15 نومبر 2006 13:47

دو بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) وفاقی زویر ثقافت ڈاکٹر سید غازی گلاب جمال نے کہا ہے کہ بحالی اعتماد کے اقدامات کے تحت دو بھارتی فلموں مغل اعظم اور تاج محل کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی 6 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اس بارے جلد بھارت میں فیسٹیول منعقد ہوگا۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بیگم عشرت اشرف کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ثقافت نے کہا کہ بھارتی فلمیں مغل اعظم اور تاج محل مسلمہ تاریخ سے متعلق ہیں ۔

(جاری ہے)

خطے کی تاریخ پر مبنی فلمیں ہیں ہماری بھی یہی تاریخ ہے جنہوں کی نمائش اعتماد کی بحالی کا بھی حصہ ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے رکن ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم میں ظلم ڈھایا ہے۔ معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔ بھارت نے ثقافتی یلغار کر ذریعے پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو شکست دے دی ہے۔ انہیں پاکستان کے تناظر میں اس ثقافتی یلغار کو رکوانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں عوام ا کام ہے ۔ عوام جس طرح رہنا چاہتے ہیں یہ ان کی مرضی ہے۔

متعلقہ عنوان :