اینٹی ڈوپنگ کیس میں شعیب اختر سے دستاویزات طلب

بدھ 15 نومبر 2006 17:37

اینٹی ڈوپنگ کیس میں شعیب اختر سے دستاویزات طلب
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) پی سی بی ڈوپنگ کی اپیل کمیٹی نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے ان کے کیسوں کے حوالے سے بعض اہم دستاویزات طلب کرلی ہیں ۔ پی سی بی اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شعیب اختر مطلوبہ دستاویزات 20 نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔ کمیٹی کی جانب سے مزید کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف پر دورہ بھارت سے قبل ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام ہے جس کی بناء پر شعیب اختر پر 2 سال اور محمد آصف پر ایک سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔