پاکستان کے ساتھ امن عمل کے چوتھے مرحلے کا آغاز فروری میں ہوگا ۔ شیوشنکرمینن

بدھ 15 نومبر 2006 18:49

پاکستان کے ساتھ امن عمل کے چوتھے مرحلے کا آغاز فروری میں ہوگا ۔ شیوشنکرمینن
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) بھارتی خارجہ سیکرٹری شیو شنکر مینن نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ امن عمل کے چوتھے مرحلے کا آغازفروری میں ہوگا نئی دہلی میں دو روزہ پاک بھارت مذاکرات کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد کو ممبئی ٹرین ، بم دھماکوں کے سلسلے میں کوئی مخصوص شواہد نہیں دیئے گئے انہوں نے کہاکہ سرکریک کا مشترکہ سروے آئندہ سال فروری میں مکمل کر لیا جائے گا ، بھارتی خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ جامع امن کے چوتھے مرحلے میں پاکستان کے ساتھمزید بات چیت بھی فروری میں اسلام آباد میں ہوگی انہوں نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ ریاض حمد خان کے ساتھ مذاکرات کو مفید اور تعمیری قراردیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد کو ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے حوالے سے کوئی مخصوص شواہد فراہم نہیں کئے گئے شیو شنکر مینن نے کہاکہ پاکستان ک کالعدم تنظیموں پر نظر رکھنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :