ملتان ٹیسٹ،دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 357رنز کے جواب میں بناء کسی نقصان کے 151رنز بنا لئے

پیر 20 نومبر 2006 17:04

ملتان ٹیسٹ،دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 357رنز کے جواب ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بناء کسی نقصان کے 151رنز بنا لئے ہیں۔ کرس گیل 87اور ڈیرن گنگا 59پر کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے دوسرے دن کے آغاز میں پاکستانی بیٹمسین غلط شاٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے آوٴٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 357رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔انضمام31،شعیب ملک 42،عبدالرزاق16،کامران اکمل17،شاہد نذیر اور عمر گل 7،7رنز بنا کر آوٴٹ ہو ئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلر نے 5جبکہ کولیمور نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :