کراچی: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر ایک سو اکیانوے رنز بنائے

منگل 28 نومبر 2006 17:44

کراچی: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں‌ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے ایک سو اکیانوے رنز بنائے اور ان کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مہمان ٹیم کو مزید ایک سو تیرہ رنز درکار ہیں۔کرس گیل اور ڈیرن گنگا نے ویسٹ انڈیز کواکیاون رنز کا آغاز دیا۔

اس مرحلے پر عمرگل نے چار گیندوں‌پر گیل،کپتان لارا اورسروان کو آئوٹ کردیا۔چالیس کے انفرادی اسکور پر گیل کا کیچ عبدالرزاق نے لیا۔لارا اور سروان کوئی رن نہ بناسکے۔ گنگا نے چندرپال کے ساتھ تریسٹھ رنز کا اضافہ کیادانش کنیریا نے چندرپال اور روناکو مورٹن کو عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اختتامی لمحات میں ڈووین براوو کو کامران اکمل نے دانش کنیریا کی گیند پر کیچ کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے دن کے اختتام پر ڈیرن گنگاستتر رنز اور رام دین صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں‌۔عمرگل اور دانش کنیریا نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی باری چھ وکٹ پر دو سو ستاون رنز سے شروع کی اور آخری چارکھلاڑیوں نے اسکور میں‌سینتالیس رنز کا اضافہ کیا۔کامران اکمل نے اکتیس اور عمرگل نے چھبیس رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کولیمور نے تین جبکہ ڈووین براوو اور ڈیرن پاول نے دو ،دو وکٹیں‌حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :