لاہور ہائیکورٹ کا برطانوی شہریت رکھنے والی بچی کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم

بدھ 29 نومبر 2006 15:30

لاہور ہائیکورٹ کا برطانوی شہریت رکھنے والی بچی کو والدہ کے حوالے کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29نومبر2006 ) لاہور ہائیکورٹ نے برطانیہ اور پاکستان کی دوہری شہریت رکھنے والی بارہ سالہ بچی مصباح ارم کو اس کی برطانوی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بچی کے والد رانا سجاد نے اپنی بیوی لوئیس این فیرلے سے علیحدگی کے بعد بچی کی نگہداشت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست کی تھی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی بچے کو اس کی ماں سے زیادہ دیر تک جد ا نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ یہ فطرت کے خلاف ہوگا۔

عدالت نے اپنے حکم میں بچی کو سات روز کے اندر برطانوی سفارتخانے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے جس بچی کو ماں کے پاس لندن بھجوانے کا بندوبست کرئے گا ۔ دوسری طرف بچی کے والد رانا سجاد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے