اسمبلی سے استعفے صرف ایک قدم پر ہیں ہم نے عملی جدوجہد کا فیصلہ کیاہے اس میں ریلیاں احتجاج اوردھرنے بھی شامل ہیں۔حافظ حسین احمد

اتوار 3 دسمبر 2006 12:48

اسمبلی سے استعفے صرف ایک قدم پر ہیں ہم نے عملی جدوجہد کا فیصلہ کیاہے ..
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ اسمبلی سے استعفے صرف ایک قدم پر ہیں ہم نے عملی جدوجہد کا فیصلہ کیاہے اس میں ریلیاں احتجاج اوردھرنے بھی شامل ہیں اورگرفتاریاں بھی اس کا حصہ ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے اقتدار کی راہ ہموار کررہی ہیں انہیں صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے ایم ایم اے انہیں اس کی راہ میں رکاوٹ نظر آرہی ہے ہمیں حکومت کی بی ٹیم قراردینے والی پیپلزپارٹی نے حکومت کی اے ٹیم کا کردار اداکرنا شروع کردیا ہے سپریم کونسل کے سات دسمبر کوہونے والے اہم اجلاس میں ہم استعفوں کے طریقہ کار کوبھی طے کریں گے ان خیالات کا اظہار وہ جامعہ مدینہ اوکاڑہ میں جے یوآئی کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا سید امیر حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں کررہے تھے اس موقع پر جے یوآئی ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری سید شمس الحق گیلانی اورصوبائی رہنماسید احتشام الحق گیلانی بھی موجود تھے حافظ حسین احمد نے کہاکہ ایم ایم اے اپنے سربراہ قاضی حسین احمد کی سربراہی میں متحد ہے اوررہے گی آج امریکہ اوراس کا حواری ٹولہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلہ ہوا ہے جس میں ناکام رہے گا انہوں نے کہاکہ ہرجماعت کا اپنا نقطہ نظر ہے جمعیت علمائے اسلام کی مجلس شوری نے جو تجاویز دی ہیں وہ صرف تجاویز ہی ہیں انہیں فیصلہ قرار نہیں دیاجاسکتا فیصلے کا اختیار ہماری سپریم کونسل کوہے جو فیصلہ سازی کا حق رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنا استعفی قواعد کے مطابق جماعت کے سربراہ کو دیا ہے انہوں نے کہاکہ گرینڈنیشنل الائنس کے قیام اورحکومت مخالفت ملک گیر جدوجہد کی راہ میں پیپلزپارٹی رکاوٹ ہے حافظ حسین احمد نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف لندن جاتے ہیں بے نظیر کو سنتے ہیں اورہمیں سناجاتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ انہیں فیصلہ کرلیناچاہیے کہ وہ تحفظ حقوق نسواں بل کی حمایت کرنے والے حامیوں کے ساتھ ہیں یامخالفین کے ساتھ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں نے ایم ایم اے کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے انہوں نے کہاکہ سات دسمبر تاریخی دن ہے ایم ایم اے عوام میں سے ہے عوام میں رہے گی ہم عوام کوچھوڑ کر بیرون ملک بھاگنے والے نہیں کل بھی نہیں بھاگے اورآج بھی نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :