بھارتی وزیراعظم نے فورسز کوناجائز اختیارات کے قانون میں ترمیم کا اعلان کردیا۔منموہن سنگھ کے منی پور پہنچنے پر ریاست میں مکمل ہڑتال

اتوار 3 دسمبر 2006 12:58

بھارتی وزیراعظم نے فورسز کوناجائز اختیارات کے قانون میں ترمیم کا اعلان ..
امپھال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں نافذ آرمڈفورسز سپیشل پاورزایکٹ سے شہریوں کی آزادی چھن گئی ہیں اوربھارتی فورسز کوضرورت سے زیادہ اختیارات ملے ہیں منی پور کے دورے پر پہنچنے کے بعد کانگلہ علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت اس ایکٹ میں ضروری ترمیم کرے گی وزیراعظم کے دورے کے خلاف منی پور میں عام ہڑتال رہی اپنے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس قانون میں چند ترامیم کرناچاہتی ہے تاکہ اس سے بنیادی انسانی اورشہری حقوق کا تحفظ کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ اس قانون میں ترمیم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔