پاکٹل اور انسٹا فون نادہندہ ہیں اس کے باوجود صارفین کو سروس فراہم کی جائے گی ۔ چیئرمین پی ٹی اے شہزادہ عالم ملک

پیر 4 دسمبر 2006 14:40

پاکٹل اور انسٹا فون نادہندہ ہیں اس کے باوجود صارفین کو سروس فراہم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عالم ملک نے کہا ہے کہ پاکٹل اور انسٹا فون نادہندہ ہیں ۔تاہم ان کے صارفین کو موبائیل فون سروس کی فراہمی جاری رہے گی اور پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی غیر معیاری سروس پر پہلے ہی وارننگ جاری کی جاچکی ہے ۔

تاہم سروس بہتر نہ ہونے پر پی ٹی سی ایل کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سروس کا معیار چیک کرنے کے لئے آئندہ چھ ہفتوں میں سروے شروع کیاجائے گا اور غیر معیاری سروس کی ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موبی لنک کمپنی کو آف نیٹ زیادہ چارجنگ پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔شہزادہ عالم ملک نے کہا کہ پاکٹل کمپنی لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی اے کی 29.1ملین ڈالر کی نادہندہ جبکہ انسٹا فون کے ذمے 36.65ملین ڈالر واجب الادا ہیں ۔تاہم ان کمپنیوں کے صارفین کو موبائیل فون سروس ہر حال میں بلا تعطل جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ موبائیل نمبر پورٹیبلٹی نظام فروری سے نافذ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :