مصباح ارم کو 8دسمبر سے پہلے ملک سے باہرلیجانے پر پابندی

پیر 4 دسمبر 2006 15:24

مصباح ارم کو 8دسمبر سے پہلے ملک سے باہرلیجانے پر پابندی
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4نومبر۔2006ء) ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے برطانوی نژاد مصباح کو 8دسمبر سے پہلے ملک سے باہرلیجانے پر پابندی لگا دی ہے ۔ عدالت عالیہ کے د و رکنی بنچ نے یہ پابندی مصباح کے والد سجاد رانا کی طرف سے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی انٹر کورٹ اپیل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے لگائی ۔ عدالت عالیہ کی طرف سے جاری ہونیوالے حکم امتناعی کے مطابق 8دسمبر تک مصباح کو ملک سے باہر لیجایا جا سکتا ہے نہ ہی وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

مصباح کے والد سجاد رانا نے لڑکی کو برطانیہ اسکی ماں کے پاس بھیجنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف عدالت عالیہ میں انٹر کورٹ اپیل دائر کی تھی ۔ والد نے ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عارضی طور پر عملدرآمد روکنے اور اسے برطانوی ہائی کمیشن کے حوالے کرنے کی مدت میں توسیع کی درخواست بھی کی تھی ۔ 29نومبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جج ثاقب نثار نے برطانوی خاتون لوئس کی حبس بے جا کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ مصباح کے والد سات دنوں کے اندر لڑکی کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے حوالہ کر دیں تاکہ اسے ماں کے پاس بھیجا جا سکے ۔