فلم ”دھوم 2“میں عریانیت کرنے پر ایشوریا اور ریتک روشن کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 6 دسمبر 2006 12:45

فلم ”دھوم 2“میں عریانیت کرنے پر ایشوریا اور ریتک روشن کے خلاف مقدمہ ..
پٹنہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) بہار کے سیاستدان سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کے اداکار ایشوریہ رائے اور ریتک روشن کیخلاف عریانیت کا مقدمہ دائر کر وادیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ مظفر پور کی عدالت میں پیش کردہ اپنی شکایت میں کہا ہے کہ فلم ”دھوم 2“ میں ان دونوں اداکاروں کی بوسہ بازی کا منظر نہایت بے ہودہ ہے اور لاکھوں خاندانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔ بداخلاقی پر مبنی اس منظر کا ہماری تہذیب سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں ایشوریہ راے اور ریتک روشن کیخلاف عوامی احتجاج کی اطلاع ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :