پاکستان اوردیگرممالک کے عازمین حج کے لیے رمی کے اوقات مقرر

جمعرات 7 دسمبر 2006 13:08

پاکستان اوردیگرممالک کے عازمین حج کے لیے رمی کے اوقات مقرر
ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) سعودی وزارت حج نے پاکستان،بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے عازمین حج کے لیے منیٰ میں رمی کے اوقات مقرر کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق پاکستان سمیت ایشیاء سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کیلئے 10ذی الحج کو صبح 11بجے سے شام 6بجے تک،11ذی الحج کو صبح 11بجے سے دوپہر ساڑھے 3بجے تک اور12ذی الحج کو صبح 10بجے سے ساڑھے 3بجے تک کا وقت رمی کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ معلمین سے کہا گیا ہے کہ وہ عازمین کی قافلہ سازی کریں اور رمی کیلئے منیٰ میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال جنوبی ایشیا سے تقریباً 3لاکھ افراد فریضئہ حج ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :