ماضی میں بہت سے لوگوں نے وعدے کئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔ بلوچستان کے عوام صدر جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کے حامی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

جمعرات 7 دسمبر 2006 22:50

ماضی میں بہت سے لوگوں نے وعدے کئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔ بلوچستان ..
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7دسمبر 2006ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف سے بلوچستان کے عوام جس قدر قیدت اور محبت رکھتے ہیں آج کے اس جلسے سے یہ بات صاف ظاہر ہو گئی ہے کہ بلوچستان کے عوام صدر جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کے حامی ہیں اور ان کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف نے یہ بات جمعرات کے روز ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس جلسہ عام سے صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف نے کہا کہ آج اس جلسے میں بڑی تعداد میں میری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ہیں ہم صدر جنرل پرویز مشرف کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کا آخری وقت تک ساتھ دینگے کیونکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دینگے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے لوگوں نے وعدے کئے مگر عملی طور پر کسی نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا مگر آپ نے اب تک جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا ہے اور امید ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آپ کا رول سب سے اہم ہوگا انہوں نے کہا کہ آپ نے بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ بلا امتیاز خدمت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور انہیں کوئی بھی علیحدہ نہیں کر سکتا مخالفت تو چند لوگ کرتے ہیں مگر ان کے پاس اب کوئی ایسا ایشو باقی نہیں رہا کی وہ باتیں کر سکتیں آپ نے ہمیشہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بلوچستان کے سردار اور نواب بھی شامل ہیں وہ بھی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ سب کی خواہش ہے کہ بلوچستان جلد ترقی کرے اور خوشحال ہو جلسے سے سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر جنرل پرویز مشرف کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سچے دل سے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں سٹی ناظم میر مقبول لہڑی نے کہا کہ میرا تعلق مسلم لیگ سے ہے اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام یوسف کے والد محترم میر جام غلام قادر کے دور سے مسلم لیگ میں رہا ہوں اور اس وقت بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف کاص طور پرکوئٹہ شہر اور بلوچستان کی رہنمائی ترقی و خوشحالی کیلئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :