وزیر اعظم شوکت عزیزسعودی عرب اور یمن کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ، دونوں‌ملکوں کی اعلی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ‌پر مزاکرات کریں گے

اتوار 10 دسمبر 2006 12:56

وزیر اعظم شوکت عزیزسعودی عرب اور یمن کے چھ روزہ  دورے پر روانہ ہو گئے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر 2006) وزیر اعظم شوکت عزیزسعودی عرب اور یمن کے چھ دورہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب میں وزیر اعظم شوکت عزیز سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم سعودی عرب میں اہم تاجروں اور سرمایہ کاروں سے جدہ اور ریاض میں ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ یمن کے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شوکت عزیز یمنی صدر علی عبداللہ صالح سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تجارتی، معاشی، سیاسی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر پاکستان اور یمن کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :