امریکا کی خلائی شٹل ڈسکوری سات خلا بازوں کو لے کر خلائی مشن پر روانہ ہوگئی ہے۔۔۔ناسا نے شٹل کوچار سال میں پہلی بار رات کے وقت روانہ کیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2006 12:58

ڈسکوری روانہ ہوتے ہوئے
ڈسکوری روانہ ہوتے ہوئے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر 2006) امریکا کی خلائی شٹل ڈسکوری ایک روز کی تاخیر کے بعد فلوریڈا کے خلائی مرکز سےسات خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا نے چار سالوں میں پہلی بار خلائی شٹل کو رات کے وقت خلائی مشن پرروانہ کیا۔گزشتہ روز خراب موسم کے باعث ڈسکوری کی روانگی موخر کردی گئی تھی۔خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں مزید کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :