علاقائی تنازعات نے عرب دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ شاہ عبداللہ، فلسطین‘ عراق اور لبنان کے مسائل حل کرنے کیلئے عرب ممالک اپنی خارجہ‘ اقتصادی ‘ داخلی اور سیاسی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ دو روزہ عرب سربراہی اجلاس سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2006 13:04

علاقائی تنازعات نے عرب دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ شاہ ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالله نے خبر دار کیا ہے کہ فلسطین‘ عراق اور لبنان کے تنازعات کے باعث عرب دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جس کے لئے خطے کے تمام ممالک اپنی سیاسی‘ اقتصادی‘ خارجہ اور داخلی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عرب ممالک کے دو روزہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عرب ممالک کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں جو کسی بھی وقت خطے کی تباہی اور بربادی کا باعث بن سکتے ہیں انہوں نے اس موقع پر اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اس وقت اسرائیل کی بدترین جارحیت کا شکار ہیں تاہم حماس اور الفتح پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی کسی بڑی خرابی سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں میں اتحاد اور اتفاق سے ہی موجودہ مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عراقی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ عبدالله نے تشویئش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے جو خانہ جنگی سے بھی بدترین صوتحال ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عرب ممالک پر زور دیا کہ اگر موجودہ صورتحال میں سیاسی‘ اقتصادی‘ خارجہ اور داخلہ پالیسی پر نظر ثانی اور خطے کے مسائل کے حل کے لئے متحرک کردار ادا نہ کیا گیا تو علاقائی تنازعات عرب خطے کی تباہی کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :