پاکستان کو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے، ویسٹ انڈیز کوچ

اتوار 10 دسمبر 2006 21:55

پاکستان کو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے، ویسٹ انڈیز کوچ
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10دسمبر 2006ء ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ بینٹ کنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کی سر زمین پر دینا آسان کام نہیں ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں برائن لارا کو اوپنر کے طور پر بھیجنے کا مقصد تیز سکور کا حصول تھا جو ناکام رہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹیم کی نئے سرے سے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :