ملک میں سردی کی شدت جاری ، کالام میں درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ، شمالی مشرقی بلوچستان میں کل بارش کا امکان

پیر 11 دسمبر 2006 23:05

ملک میں سردی کی شدت جاری ، کالام میں درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ، شمالی ..
اسلام آباد (ااُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11دسمبر 2006ء) ملک میں سردی کی شدت جاری ہے اور شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں کالام میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا جبکہ شمالی مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے راولپنڈی اسلام آباد اورگردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جڑواں شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم نو ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہنے کا امکان ہے ، پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :