بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی 13 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

منگل 12 دسمبر 2006 14:20

بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی 13 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) بھارت کے وزیر خارجہ پرناب مکھر جی 13 جنوری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید قصوری سے مسئلہ کشمیر سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ پاکستان کے دوران وہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے امکانات ہیں بھارتی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف کو تین اپریل کو نئی دہلی میں شروع ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :