بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست‘ پاکستان دوسری مرتبہ چیمپیئن بن گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2006 15:18

بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست‘ پاکستان دوسری مرتبہ چیمپیئن ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16دسمبر2006 ) پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز یہاں تیسرے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 29.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا پاکستان کی طرف سے نور قریش نے 102 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :