سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کا سانحہ : ملک بھر میں آج‌یوم سقوط مشرقی پاکستان منایا جارہا ہے

ہفتہ 16 دسمبر 2006 16:03

بنگلہ دیش کے قومپرست رہنماء شیخ مجیب الرحمان کی فائل فوٹو
بنگلہ دیش کے قومپرست رہنماء شیخ مجیب الرحمان کی فائل فوٹو
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16دسمبر2006 ) ملک بھر میں آج‌یوم سقوط مشرقی پاکستان منایا جارہا ہے۔ پینتیس برس قبل انیس سو اکہتر میں پاک بھارت جنگ کے بعد ملک کا مشرقی حصہ کٹ کر بنگلہ دیش بن گیا۔بنگلہ دیش کے قیام سے پہلے ملک کے دونوں‌حصو‌ں میں‌سیاسی طور پر ہنگامہ خیز صورتحال رہی۔ بنگلہ دیش کے قومپرست رہنماء شیخ مجیب الرحمان نے عوامی لیگ کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی۔

(جاری ہے)

اس جماعت کی جانب سے وفاق کی پانچوں‌اکائیوں کو انیس سو چالیس کی قرارداد کے مطابق مکمل خودمختاری دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ انیس سو ستر کے انتخابات میں بنگال میں‌ عوامی لیگ نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔جس کے بعد شیخ مجیب الرحمان نے مشرقی پاکستان کیلئے مکمل خودمختار حیثیت کا مطالبہ کردیا۔بعد ازاں صورتحال خراب ہوتی گئی اورعوامی لیگ کے کارکنوں‌نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کا پرچم لہرادیا۔ اس دوران بھارت نے بائیس نومبر کو مشرقی پاکستان پر حملہ کردیا۔ اور سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کے نام سے نئے ملک کی حیثیت اختیار کرگیا۔

متعلقہ عنوان :