عراق میں ناکامی امریکہ کیلئے آفت سے کم نہ ہوگی،امریکہ برسوں تک بھول نہیں سکے گا‘رابرٹ گیٹس

منگل 19 دسمبر 2006 12:28

عراق میں ناکامی امریکہ کیلئے آفت سے کم نہ ہوگی،امریکہ برسوں تک بھول ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 19دسمبر 2006ء ) )امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ عراق میں ناکامی امریکہ کے لیے ایک آفت سے کم نہ ہوگی اور امریکہ برسوں تک اس ناکامی کو بھول نہیں سکے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ عراق ان کی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان کو دوبارہ انتہا پسندوں کے لیے پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے تاہم وہ افغانستان سے اپنے بیٹے و بیٹیوں کو گھر واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جیسے کہ صدر بش نے واضح کیا ہے ہم مشرق وسطی میں ناکام ہر گز نہیں ہو سکتے۔

اس وقت عراق میں نا کام ہو جانا ہمارے ملک کے لیے ایک آفت ہوگا۔ اور اس سے نہ صرف ہماری ساکھ مجروح ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے امریکیوں کو برسوں تک خطرہ لاحق ہوگا۔

(جاری ہے)

‘رابرٹ گیٹس نے یہ عہدہ ایسے وقت پر سنبھالا ہے جب امریکی انتظامیہ عراق کی جنگ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ صدر بش نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ جنوری کے اواخر میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل پیرکوحلف برداری کی تقریب کے بعد صدر بش نے رابرٹ گیٹس کو عراق کی صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف کام کرنے کے لیے ’صحیح شخص ‘ قرار دیا۔واضح رہے کہ رابرٹ گیٹس کو امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کی جگہ اس عہدے پر فائز کیا گیاہے۔

عراق میں ناکامی امریکہ کیلئے آفت سے کم نہ ہوگی،امریکہ برسوں تک بھول ..

متعلقہ عنوان :