خیرپورٹامیوالی،کار نہر میں گرنے سے تین جوان ڈوب کر جاں بحق ،ڈرائیور کو زندہ بچا لیا گیا

منگل 19 دسمبر 2006 13:25

خیرپور ٹامیوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) خیرپورٹامیوالی کے تین نوجوان پیشی پر جاتے ہوئے حاصل پور ہیڈ اسلام نہر میں کار سمیت گر جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ڈرائیور کو زندہ بچا لیا گیا- تفصیلات کے مطابق خیرپور ٹامیوالی کی نواحی بسی جھوک دھڑیاں آرائیں فیملی کے تین نوجوان محمد فیاض آرائیں ،عبدالستار آرائیں اور غلام مصطفی آرائیں قتل کیس کی پیشی پر لاہور ایک کار میں سوار جاتے ہوئے حاصل پور ہیڈ اسلام کے قریبی نہر کا موڑ کاتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا کار نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں تینوں رشتہ دار ڈوب کر جاں بحق ہو گئے قریبی آبادی کے لوگوں نے ڈرائیور کو زندہ بچا لیا جب تینوں لاشیں آبائی گاؤں پہنچی تو ایک کہرام برپا ہو گیا واضح رہے کہ تینوں نوجوانوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل لاہور کے رہائشی محمد سجاد کو دوستی کی آڑ میں بکرے خرید کر دینے کا جھانسہ دیکر گھر بلایا اور رات کو دوست کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے بوری میں بابند کر زمین میں دفن کر دیا تھا جس کا مقدمہ لاہور میں درج ہوا تھا بعد ازاں تینوں ضمانت پر رہا ہو گئے-