یورپ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور تعصب کے واقعات بڑھ رہے ہیں،یورپی سینٹر کی رپورٹ

منگل 19 دسمبر 2006 13:28

یورپ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور تعصب کے واقعات بڑھ رہے ہیں،یورپی ..
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) ویانا میں قائم ایک یورپی مانیٹرنگ سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور تعصب کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یورپ میں نسل پرستی کے رجحانات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں قائم یورپی مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو روزانہ کی بنیاد پر جسمانی حملوں سے لے کر ملازمتوں میں تعصب تک ہر جگہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اگرچہ متعدد واقعات کی اطلاع نہیں دی جاتی اس کے باوجود 2004ء سے اب تک یورپی یونین میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کے سینکڑوں واقعات ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں یورپی رہنماوٴں پر زور دیا گیا کہ مسلمانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی پالیسیوں کو مضبوط بنائیں۔ دوسری طرف مسلمانوں سے بھی کہا گیا کہ ایسے رویوں سے گریز کریں جن سے ان کے بارے میں منفی تصورات پیدا ہوں۔

متعلقہ عنوان :