لیبیا، چار سو بچوں کو ایڈز میں مبتلا کرنے کے الزام میں پانچ لوگوں کو سزائےموت کا حکم

منگل 19 دسمبر 2006 16:07

لیبیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) لیبیاکی ایک عدالت نے چار سو بچوں کو ایڈز میں مبتلا کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی ڈاکڑسمیت بلغاریہ کی چار نرسوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ پچھلے سات سال سے زیر حرا ست ہیں اور لیبیا کی عدالت پہلے ہئ ان لوگوں کو سزائے موت کا حکم سنا چکی تھی لیکن شدید عالمی دبائو پر انکا کیس ری اوپن کیا گیااورٹرائل کے بعد انھیں سزائے موت سنائی گئ ہے ۔یہ لوگ اپنی سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :