اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں الاقصٰی شہداء برگیڈ کے دو ارکان کو شہید کردیا، حماس اور فتح پارٹی میں کشیدگی نے فلسطینی انتظامیہ کو مفلوج کردیا، مزید تین فلسطینی جاں بحق

منگل 19 دسمبر 2006 17:37

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں الاقصٰی شہداء برگیڈ کے دو ارکان کو ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں الاقصٰی شہداء برگیڈ کے دو کمانڈروں‌کو شہید کردیا ہے جبکہ حماس اور الفتح پارٹی کے کارکنوں میں‌جھڑپوں‌کےدوران مزید تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کے ایک گروپ نے کارروائی میں‌الاقصٰی شہداء برگیڈ کے رکن رامی اناب کو شہید کردیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں‌اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق تینوں افراد خودکش حملوں‌کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے مطلوب تھے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران مغربی کنارے کےعلاقے تلکرم میں الاقصٰی شہداء برگیڈ کے کمانڈر محمد حامد کو شہید کردیا۔الاقصٰی شہداء برگیڈ کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں‌نے اس کارروائی کے دوران ان کےایک رکن کو گرفتار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حماس اور الفتح کے درمیان کشیدگی کے باعث جھڑپوں‌کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران مزید تین فلسطینی سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ غزہ میں حماس اور الفتح کے درمیان جھڑپ میں حماس کا ایک رکن جاں بحق ہوگیا جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔غزہ میں ہی فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں الفتح کے دو ارکان جاں بحق ہوئے۔ صدارتی کمپائونڈ اور الفتح کے ہیڈ کوارٹر پر بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔غزہ میں الفتح تنظیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعدالفتح کے مغوی رہنماسفیان ابو زید کو رہا کر دیا گیا ہے۔انتخابات مقررہ وقت سے پہلے کرانےاعلان کے بعد حماس اور الفتح کے درمیان کشیدگی کے باعث فلسطینی انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :