سابق امریکی صدر جیرالڈ فورڈ 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بدھ 27 دسمبر 2006 11:37

سابق امریکی صدر جیرالڈ فورڈ 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لاس اینجلس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) امریکہ کے سابق صدر جیرالڈ فورڈ 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ رواں سال کے شروع میں علیل ہوگئے تھے امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرحوم صدر کی بیوہ مسز جیرالڈ نے بتایا کہ ان کو اور ان کے خاندان کو جیرالڈ فورڈ کی وفات پر انتہائی صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

جیرالڈ فورڈ رونالڈ ریگن کے بعد طویل عمر پانے والے دوسرے امریکی صدر تھے۔ مرحوم صدر کی ایک خاصیت یہ بھی تھی کہ وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر تھے جن کو باقاعدہ منتخب نہیں کیا گیا تھا وہ صدر نکسن کے مستعفی ہونے کے بعد صدارت کے عہدے پر فائض ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :