Live Updates

اپوزیشن بہانے نہ ڈھونڈے۔ مشرف کی زیر نگرانی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرے ۔ عمران خان۔۔

حزب اختلاف کی جماعتیں متحد نہ ہونے کے باعث صدر مشرف مضبوط ہورہے ہیں۔ ملک میں تبدیلی اس وقت ممکن ہے جب اپوزیشن کے رابطے عوام سے ہوں۔ ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

بدھ 27 دسمبر 2006 14:22

اپوزیشن بہانے نہ ڈھونڈے۔ مشرف کی زیر نگرانی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے متحد نہ ہونے کے باعث صدر مشرف مضبوط ہورہے ہیں‘ حزب اختلاف کی جماعتیں بہانے نہ ڈھونڈیں اور مشرف کی موجودگی میں انتخابات کا بائیکاٹ کریں‘ ملک میں تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب اپوزیشن کے رابطے عوام سے ہوں‘ صدر مشرف کے بارے میں امریکی رپورٹ ری پبلکن کی خواہش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کے اندر اتفاق نہ ہونے کے باعث صدر مشرف مضبوط ہورہے ہیں ہماری بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن کسی ایک نقطے پر متفق ہو کر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اکٹھا نہ ہونے کے بہانے ڈھونڈھ رہی ہے یہ جماعت کہتی ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے آئین کی بالادستی ہو قانون کی حکمرانی ہو لیکن جب اس بارے میں کوئی فیصلے کا وقت آتا ہے تو اپن اپنے مفادات کی خاطر اختلاف کرجاتے ہیں عمران خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اس وقت آئے گی جب حقیقی اپوزیسن ہوگی اور اس کے رابطے عوام کیساتھ ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کا رویہ یہی رہا تو پھر ملک میں کنٹرول الیکشن کے بعد پھر ایک حکومت قائم ہوجائے گی اور اپوزیشن جماعتیں واویلا کرتی رہ جائیں گی عمران خان نے کہا کہ مشرف کی موجودگی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ہی ممکن نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کو صدر مشرف کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے صدر مشرف کے بارے میں جو رپورٹ شائع کی وہ صرف ری بپلکن کی خواہش ہے عوامی رائے نہیں اگر یہ اتنے ہی مقبول ہیں تو عوام میں آئیں پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنے مقبول ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات