عراق میں کار بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک، تیس زخمی ، صدام حسین کی سزائے موت برقرار رکھنے سے جاری تشدد کے واقعات میں‌اضافہ ہوگا، عراقی شہرییوں کی رائے

بدھ 27 دسمبر 2006 14:30

عراق میں کار بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک، تیس زخمی ، صدام حسین کی سزائے ..
بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں‌ کاربم دھماکے میں40 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے جبکہ عراقی شہریوں کے مطابق صدام حسین کی سزائے موت برقرار رکھنے سے عراق میں جاری تشدد کے واقعات میں‌ مزیداضافہ ہوگا۔کاربم دھماکہ آج صبح ادھمیہ کے علاقے ابو حنیفہ میں‌ پیش آیا جس میں40 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں‌دس کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ادھرصدام حسین کی سزائے موت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عام عراقیوں کی رائے ہے کہ اس سے تشدد کے واقعات میں‌اضافہ ہوگا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے عراقی حکومت سے صدام حسین کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق صدام حسین کے خلاف مقدمے میں‌سنگین خامیاں‌ پائی گئی ہیں۔انسانی حقوق اور قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ صدام حسین کے مقمدمے کی سماعت منصفانہ نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :