پاکستان کے نامور شاعر منیر نیازی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 27 دسمبر 2006 17:50

پاکستان کے نامور شاعر منیر نیازی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ..
لاہو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) پاکستان کے نامور شاعر منیر نیازی کو گذشتہ روز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ منیر نیازی کا انتقال منگل کی شام حرکت قلب بند ہوجانے سے جناح ہسپتال لاہور میں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کی دوپہر ان کی نماز جنازہ جامع القدس مسجد ٹاؤن شپ میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں انہیں ماڈل ٹاؤن Kبلاک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ضلع ناظم لاہور میاں عامر محمود ،رکن قومی اسمبلی فاروق امجد میر کے علاوہ ادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :