شمالی وزیرستان میں مذہبی جوش و جذبے سے عید منائی گئی

اتوار 31 دسمبر 2006 12:55

شمالی وزیرستان میں مذہبی جوش و جذبے سے عید منائی گئی
میران شاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) شمالی وزیرستان میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ عید منائی گئی- نماز عید کے موقع پر علماء اور عوام نے ملک کی سلامتی‘اسلام کی سربلندی اور شمالی وزیرستان کے امن معاہدے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں- تفصیلات کے مطابق اتوار 31 دسمبر کو پورے شمالی وزیرستان میں عید منائی گئی میرانشاہ‘ میر علی اور رزمک میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے سب سے بڑا اجتماع میرانشاہ ائرپورٹ گراؤنڈ اور بنوں میرانشاہ روڈ کے ساتھ اسلامی مدرسہ کے کھلے گراؤنڈ میں ہوئے- ائرپورٹ گراؤنڈ میں فرنٹیئر کور اور اسسٹنٹ پولیٹیکل افسر اقبال خٹک کے بہتر انتظامات کو سراہا گیا اشرفیہ نظامیہ میں علماء نے خصوصی دعاؤں کے بعد کہا کہ شمالی وزیرستان میں حکومت مختلف یلے بہانوں سے علاقے میں بجلی اور ٹیلی فون نظام خراب کرنے پر قبائلیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے-علماء نے لوگوں سے اپیل کی کہ عوام صبر وتحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں- اس موقع پر انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں اور لوگوں کی مشکلات ختم کریں-

متعلقہ عنوان :