چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں مناسب اور ضروری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے‘ بین کی مون

بدھ 3 جنوری 2007 12:31

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں مناسب اور ضروری تبدیلیاں لانے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے کہا ہے کہ عالمی ادارے میں موجود وقت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مناسب اور ضروری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی کمیونٹی کا اعتماد بحال ہو۔ وہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سٹاف ممبران سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو ایک فعال‘ متحرک اور بامقصد ادارہ بنانے کے لئے ان کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ ہم دنیا میں قیام امن کے لئے کچھ کرنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن اور خوشحالی لانے کے لئے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سال میں اقوام متحدہ پر تنقید کے باعث کارکنوں کا مورال کم ہوا ہے تاہم اس کو دوبارہ بلند کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جائینگے تاکہ امن کے داعیوں کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں مناسب اور ضروری تبدیلیاں لانے ..

متعلقہ عنوان :