کورٹ میرج کرنے کی المناک سزا .. 30افراد نے ماں کے بازو اور بیٹوں کے کاٹ دیئے ۔۔ مظلوم خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا .. 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے .. باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا .. ڈی پی او ملتان

بدھ 3 جنوری 2007 21:14

کورٹ میرج کرنے کی المناک سزا .. 30افراد نے ماں کے بازو اور بیٹوں کے کاٹ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) کورٹ میرج کرنے کی المناک سزا .. تھانہ الیہ مہوٹہ برادری کے 30افراد نے اقبال موچی کے گھر پر دھاوا بول کر تین افراد کو ناک .. کان اور بازو کاٹ دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملتان نیئرچشتی نے بتایا ہے کہ مہوٹہ خاندان کو رنج تھا کہ ان کی لڑکی مسماة شہناز مائی نے اقبال موچی سے ایک سال قبل اپنی مرضی سے شادی کرلی تھی جواب تین سالہ بچی کی ماں بھی ہے نے گزشتہ روز لڑکی کے والد ملک شیر مہوٹہ 30افراد کے ہمراہ بستی موچی والا میں اقبال موچی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس دوران ان افراد نے اقبال کی والدہ کو برہنہ کرکے اس کے دونوں بازو کاٹ دیں اور ان گھٹنہ پر فائر مار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایاق جبکہ اقبال کے دونوں کان اورناک کاٹ دیئے اسی طرح اقبال کے بھائی یاسین کو بھی تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس کے دونوں کاٹ دیئے ۔

(جاری ہے)

والدہ منظوراں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کو 15پر اطلاع دی گئی جہاں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 6ملزمان قاسم .

. بشیر احمد .. تنویر احمد .. محمد بخش .. محمد رفییق اور محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ڈی پی او نے بتایاکہ وہ 24گھنٹوں کے اندر اندرملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور مظلوم خاندان کو مکمل انصاف فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :