خیرپور‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے پیشی پر آنیوالے 3 قیدی قتل‘ 4 زخمی

جمعرات 4 جنوری 2007 12:42

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04جنوری2007 ) خیرپور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیشی پر آنیوالے تین قیدیوں کو قتل اور چار کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیرپور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں اس وقت پیش آیا جب سات قیدیوں کو پیشی کے لئے لایا جارہا تھا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد وردی میں ملبوس تھے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :