مقامی اخبار کے ایڈیٹر کے قتل میں ملوث قرار دیئے گئے رپورٹرنے رضاکارانہ گرفتاری پیش کردی

منگل 16 جنوری 2007 14:05

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) 3 روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوجانے والے مقامی اخبار کے ایڈیٹر و سینئر صحافی مخدوم محمد رفیق ہاشمی کے قتل میں ملوث قرار دیئے جانے والے مقامی اخبار کے رپورٹر لیاقت چنہ نے ضلع خیرپور کے سینئر صحافیوں کے ہمراہ ڈی پی او خیرپور جاوید جسکانی کے دفتر میں رضاکارانہ گرفتاری پیش کردی اس موقع پر لیاقت چنہ نے کہا کہ مخدوم محمد رفیق ہاشمی سینئر صحافی تھے اور وہ ان کا دل سے احترام کرتے تھے وہ اس قتل میں ملوث نہیں ہیں۔

لیاقت چنہ نے کہا کہ ایک بااثر آدمی نے پلاٹ کے تنازعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے ڈی پی او انکوائری کرائیں اگر میں قتل میں ملوث پایا گیا تو مجھے سزا دی جائے اس موقع پر ڈی پی او خیرپور نے اے ایس پی سٹی غازی صلاح الدین، ٹے پی او گمبٹ عبدالقدوس کلوڑ اور ڈی ایس پی غلام اکبر وگن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرکے فوری رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی پی او خیرپور جاوید جسکانی صحافیوں کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ انکوائری رپورٹ کے بعد کچھ جواب دیں گے اور آپ لوگ یقین رکھیں صحافی لیاقت چنہ کے ساتھ انصاف ہوگا اور کسی بھی قسم کا دباؤ قابل قبول نہیں ہوگا رضاکارانہ گرفتاری کے بعد شک کی بناید پر گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

تراب علی چنہ، قربان علی چنہ، فیاض چنہ، نیاز حسین چنہ بخت علی چنہ کو کھوڑہ چوکی سے آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :