گھوٹکی‘ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک،ایک زخمی

جمعرات 18 جنوری 2007 11:48

گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے دیہی علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کہ ملزمان گھوٹکی کے دیہی علاقے رونتی میں واردات کی نیت سے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے فتو شراور کرم شر موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ ایک ملزم مٹھو شر زخمی ہواجسے گرفتار کرکے اباڑو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک بندوق برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :