لاپتہ افراد کی خواتین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 جنوری 2007 14:14

لاپتہ افراد کی خواتین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) ملک کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے دوسرے روز بھی اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی پرامن مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق جمعات کے روز ڈیفنس ہیومن رائٹس کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں سے لاپتہ ہونے والے افرا دکی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے ان افراد کے لواحقین نے پرامن احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری رکھا مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ گمشدہ افراد کو اپنے پیارے لواحقین کے ساتھ رہنے کے لئے بازیابی کروائی جائے مظاہرے کے دوران گمشدہ افراد کی خواتین لواحقین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیاروں کو پچھلے کچھ عرصے سے حساس اداروں کے اہلکار اٹھا کر لے گئے ہیں جن کا کوئی پتہ نہیں ہے ہمارے بچے اپنے والد کی محبت کے لئے ترس رہے ہیں گمشدہ افراد کو بغیر کسی گناہ کے اغواء کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے لوگوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔