بے نظیر بھٹو کیلئے وزارت عظمی کے دروازے اب بند ہو چکے ہیں۔ شیخ رشید احمد۔۔مسلم لیگ اور اس کے اتحادی جماعتوں کے پاس اتنے ووٹ موجود ہیں کہ ان ووٹوں سے آئندہ مدت کیلئے جنرل پرویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب کرایا جا سکتا ہے‘ صدر اس بارے خود فیصلہ کریں گے ۔پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 18 جنوری 2007 17:37

بے نظیر بھٹو کیلئے وزارت عظمی کے دروازے اب بند ہو چکے ہیں۔ شیخ رشید ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل مسلم لیگ اور اس کے اتحادی جماعتوں کے پاس اتنے ووٹ موجود ہیں کہ ان ووٹوں سے آئندہ مدت کیلئے جنرل پرویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب کرایا جا سکتا ہے تاہم صدر مملکت اس بار میں خود فیصلہ کریں گے۔ وہ جمعرات کو رن پٹھانی کے مقام پر ایف ڈبلیو او کے تعاون کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے پل کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ریلوے جنرل منیجر آپریشن اسد سعید نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ایف ڈبلیو او کے سربراہ میجر جنرل آصف علیس، ڈویژنل سپرنڈنٹ ریلوے کراچی میر محمد خاصخیلی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیلئے وزارت عظمی کے دروازے اب بند ہو چکے ہیں بے نظیر اب وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیامت تک متحد نہیں ہو سکتی تھے بلکہ اب کسی وقت بھی جوتیوں میں دال بٹنے والی ہے۔ نواز شریف دس اے پی سی سی بلا لیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیش کی جماعتوں سے مذاکرات ضرور جاری ہیں تاہم ڈیل کوئی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اہم فیصلوں کے حوالے سے 4 ماہ کا وقت دیا تھا جس میں سے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور 3 ماہ ابھی باقی ہیں اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے میں نے 3 سال کا عرصہ دیا ہے جس کے ابھی ڈیڑھ سال باقی ہیں تھر ایکسپریس چلانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے 10 فروری سے سے تھر ایکسپریس چلانے کی یقین دھانی کرا دی ہے اور اسے معاہدہ کے مطابق 6 ماہ تک یہ ٹرین چلانی ہے ریلوے نے تھر ایکسپریس چلانے کیلئے 2 ارب روپے خرچ کیے ہیں تاکہ لوگوں کو بھارت جانے میں سہولت حاصل ہو لیکن اگر تھر ایکسپریس بحال نہیں ہوئی تو ہم پاک بھارت مال گاڑی کی سروس بھی بند کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ صدر پرویز مشرف کی مسئلہ کشمیر کے بارے میں پیش کردہ تجویز پر غور کریں۔ قبل ازیں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریل کا سفر ملکی معیشت کی ترقی کی نشاندہی ہے رن پٹھانی پل کے متاثر ہونے سے ہمیں نصیحت حاصل ہوئی اور ہم نے ملک بھر کے 14 ہزار برجر کا سروے کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی پراپرٹی کو کمرشل طریقے سے استعمال کرکے آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس اپنے 8 بڑے پلاٹ موجود ہیں جہاں فائیو اسٹار ہوٹلز بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو راولپنڈی سے کراچی کے درمیان نئی تیز رفتار ٹری چلائی جائے گی جس کا کرایہ 25 سو روپے ہوگا اور اس ٹرین میں ان بزرگوں کو سفر کرایا جائے گا۔

انہوں نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا جنہوں نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل لوگوں کو ٹرین کی بھی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملیر تا کوٹری ایک نیا ٹریک بچھایا جائے گا جس کے بعد کراچی اور کوٹری کے درمیان ایک گھنٹہ کم فاصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ذریعے بغیر ٹکٹ سفر کرنے کو پکڑنے کیلئے پراکس نامی فرم سے معاہدہ کیا گیا ہے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے جرمانہ وصول کرکے 20 فیصد کمپنی کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رن پٹھانی کے مقام پر خدمات انجام دینے والے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مشتعل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پل کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :