کوئٹہ اور گردونواح میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ‘ 400سے زائد مشتبہ افغان مہاجرین گرفتار ‘ طالبان تحریک سے وابستہ ہونے کے شبے میں تفتیش شروع

جمعرات 18 جنوری 2007 18:20

کوئٹہ اور گردونواح میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ‘ 400سے زائد مشتبہ افغان ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں پولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 400سے زائد مشتبہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ان سے طالبان تحریک سے وابستہ ہونے کے شبے میں تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مشتبہ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ اور گردانواح میں چھاپے مار کر مختلف علاقوں سے400سے زائد مشتبہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔

جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے اور ان سے طالبان تحریک سے وابستہ ہونے کے شبے میں تفتیش کی جارہی ہے،مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ذرائع کے مطابق جلد کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں مبینہ طالبان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا مشتبہ افغانیوں کا کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔