قندھار‘ 11خودکش بمبار گرفتار‘ 2پاکستانی بھی ملوث ہیں ۔ افغان حکام کا الزام

اتوار 21 جنوری 2007 13:30

قندھار‘ 11خودکش بمبار گرفتار‘ 2پاکستانی بھی ملوث ہیں ۔ افغان حکام کا ..
قندھار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21جنوری2007 ) افغان فورسز نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں گیارہ خودکش بمباروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ الزام لگایا ہے کہ حراست میں لئے جانیوالے افراد میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے ارزگان میں ایساف کے قافلے پر حملے میں پانچ غیر ملکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار کے انٹیلی جنس چیف عبدالقیوم نے بتایا کہ رواں ہفتے افغانستان اور نیٹو افواج نے صوبے کے مختلف علاقوں سے گیارہ خودکش بمباروں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے دو افراد کا تعلق پاکستان سے ہے انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے جانے والے افراد اتحادی اور افغان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے صوبائی گورنر اسد الله خالد پاکستانی باشندوں کا تعلق بلوچستان سے ہے دریں اثناء ارزگان میں نامعلوم افراد نے ایساف کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہالینڈ کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے افغان حکام نے واقعے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :