چوہدری شجاعت آئندہ ماہ بہاولپور کا دورہ کریں گے

اتوار 21 جنوری 2007 14:23

خیر پور ٹامیوالی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21جنوری2007 ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ و سابق وزیر اظعم چوہدری شجاعت حسین آئندہ ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بہاولپور یزمان خیر پور ٹامیوالی اور حاصل پور کا دورہ کریں گے اس بات کا انکشاف مسلم لیگ ( ق) کے ایک ترجمان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کے علاوہ یونین کونسل کے ناظمین اور کونسلروں سے بھی ملاقات کریں گے ان کایہ دورہ جماعت بنیادوں پر ہورہا ہے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز کے اندر متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :