پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ،5 افراد ہلاک

پیر 22 جنوری 2007 14:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان عبدالوحید اپنی خالہ تسنیم بی بی اور اس کے دو بچوں اذان اور عبدالرحمن کے ہمراہ چک نمبر176 گ ب سے اپنے گاوٴں168 گ ب آ رہا تھا کہ ٹریکڑ ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ان کا موٹر سائیکل سا منے سے آنے والی گنے سے لدی ایک ٹرالی سے ٹکرا گئی ،جس سے تسنیم بی بی اپنے دونوں بچوں سمیت موقع پر ہلاک اورعبدالوحید شدید زخمی ہو گیا جبکہ منڈی بہاوٴالدین کے علاقہ مانگٹ سے سرگودھا کے گاوٴں 90 میں دو نوجوان اقبال اور اس کا نامعلوم دوست موٹر سائیکل پر لاہور روڈ ٹول پلازہ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ سرگودھا سے لاہور جانے والی تیز رفتار ویگن نے انہیں کچل دیا،جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :