خودکش حملوں کا خطرہ،پولیس افسران کو بلٹ پروف جیکٹس مہیا کردی گئیں

پیر 29 جنوری 2007 13:43

خودکش حملوں کا خطرہ،پولیس افسران کو بلٹ پروف جیکٹس مہیا کردی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2007ء) پشاور میں خود کش بم دھماکے کے بعد عاشورہ محرم کے موقع پر پولیس افسران کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور میں پولیس پارٹی پر خودکش حملے اور تخریب کاری مزید کارروائی کی اطلاعات کے بعد تمام حساس اضلاع میں پولیس افسران کو بلٹ پروف جیکٹس مہیا کردی گئی ہیں پولیس ذرائع نے بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان رپورٹوں کے بعد کیا گیا یہ کہ تخریب کار پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتے ہیں جس کے بعد لاہور،فیصل آباد،پشاور،گجرات سمیت تمام حساس اضلاع میں پولیس افسران کو بلٹ پروف جیکٹس مہیا کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :