اسرائیل کے جنوبی شہر میں بیکری پر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک،مزید خودکش حملوں کا خدشہ، اسرائیلی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی،بمباروں کی تلاش شروع کردی گئی، اسلامی جہاد اور الاقصیٰ شہیدا بریگیڈ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

پیر 29 جنوری 2007 16:43

اسرائیل کے جنوبی شہر میں بیکری پر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک،مزید خودکش ..
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2007ء) اسرائیل کے جنوبی ساحلی شہر عیلات میں ایک بیکری پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین افرد ہلاک ہوگئے جبکہ بیکری تباہ ہوگئی واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کئی خودکش بمبار علاقے میں داخل ہوئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے دوسری جانب اسلامی جہاد اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے مشترکہ طور پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل کے مطابق پیر کو اسرائیل کے جنوبی ساحلی علاقے عیلات کی ایک بیکری میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ بیکری تباہ ہوگئی اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے عیلات پولیس کمانڈڑ برونو سٹیفن نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دیگر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کمانڈر کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ علاقے میں خودکش حملہ آوروں کا ایک بڑا گروہ داخل ہوا ہے جو مزید حملے کرسکتا ہے اس لئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے پولیس کے مطابق نو مہینوں کے بعد اسرائیل میں یہ پہلا خودکش حمہ تھا جبکہ امریکی خبر ساں ادارے کے مطابق مبینہ طور پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی جہاد اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔