عراق،نجف میں ہلاکتیں 300ہوگئیں،بعقوبہ کے میئراور1500اہلکار برطرف

پیر 29 جنوری 2007 16:52

عراق،نجف میں ہلاکتیں 300ہوگئیں،بعقوبہ کے میئراور1500اہلکار برطرف
نجف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2007ء) عراقی شہر نجف اشرف میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے مزاحمت کاروں کی تعداد300ہوگئی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق عراقی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی وعراقی فورس نے مشترکہ آپریشن میں 300مزاحمت کاروں کو ہلاک جبکہ13کو گرفتار کرلیا ہے۔گورنر نجف کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو شروع ہونے والے جھڑپ ختم ہوگئی ہے اور اس میں300مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ چند مزاحمت کار فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔اس آپریشن میں فوج کو فضائی معاونت بھی حاصل رہی،جس نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بم برسائے۔ترجمان کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ 3پولیس اہلکار ہلاک جبکہ30زخمی ہوگئے۔عراقی حکام نے ایک میئر اور 1500 پولیس اہل کاروں کو برطرف کردیا ہے۔صوبہ دیالہ کے نئے پولیس چیف کے مطابق بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لیے بعقوبہ کے میئر اورصوبے بھر کے1500 پولیس اہل کارو ں کو برطرف کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :